پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا

158

پاکستان تحریک انصاف نے پیر کو نئے وزیراعظم کے انتخاب سے چند منٹ قبل قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

یہ فیصلہ پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آج سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس میں کی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی کہ "پارلیمانی پارٹی نے درآمدی حکومت کے خلاف اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔”
اس اعلان کے فوراً بعد مراد سعید نے قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.