رائزنگ اسٹار ایسوسی ایشن ،ہیلتھ فاؤنڈیشن اورایل ڈی ایس چیرٹیز کی طرف سے معذور افراد مین ویل چیئرز کی تقسیم

180

لاہور فلیٹی ہوٹل میں رائزنگ اسٹار ایسوسی ایشن ،ہیلتھ فاؤنڈیشن ،ایل ڈی ایس چیرٹیز نے مل کر ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ضرورت مند معذور افراد کو ویل چیئرز دی گئٰٰـ

ویل چیر دینے کا مقصد معذور افراد کو معاشرے میں درپیش مسائل کو دور کرنا ہے اس پروگرام کی چیف گیسٹ ایم ڈی ہیلتھ ڈاکٹر کرن رخورشید صاحبہ اور گیسٹ آف آنر سہیل انجم ، علی مختار جعفری تھےتلاوت قرآن پاک کے بعد پروگرام کا آغاز ہواـ

ڈاکومنٹری فلم کے ذریعے ہیلتھ فاؤنڈیشن نے ڈاکٹروں کو قرضے کے حوالے سے بتایا اس کے بعد رائزنگ اسٹار ایسوسی ایشن کے سپوکپرسن علی مختار جعفری نے رائزنگ اسٹار ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا کہ رائزنگ اسٹار ایسوسی ایشن پاکستان میں ہر معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا چاہتی ہے اور ان کو جتنے بھی درپیش مسائل ہیں ان کو دور کرنا چاہتی ہے رائزنگ اسٹار ایسوسی ایشن مخیر حضرات اور ضرورت مند لوگوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہےـ

"ہم شکر گزار ہیں ہیلتھ فاؤنڈیشن کا اور ایل ڈی ایس چیئر ٹیز کا جنہوں نے معذور افراد کی مدد کی-” اس کے بعد ڈاکٹرکرن خورشیدصاحبہ نے اپنے خطاب میں کہا یہ معذور افراد بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں انہیں زندگی کی طرف گامزن کرنے کے لئے جتنی بھی ہمیں کوشش کریں کم ہے ہمیں ان کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ یہ زندگی کی طرف گامزن ہو سکیںـ

سہیل انجم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.