شاہ محمود کا یوکرین کے وزیر خارجہ سے رابطہ، کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتکاری پر زور

94

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتکاری پر زور دیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اتوار کو شاہ محمود قریشی نے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں پاکستان کے نقطہ نظر سےتفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیاکہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے جبکہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کو سفارت کاری سے حل کیا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.