انویسمنٹ کونسل نے دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری دیدی

849

سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی نے دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں ممکنہ سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سرمایہ کاروں کے لیے تیار کردہ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کے لیے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق منظور کیے گئے منصوبے زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی سے متعلق ہیں، منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے دلچسپی دکھانے والے سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.