پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق

62

اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور  مسلم لیگ ن نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنےکی تجویز دی تھی، حکومت کو قانونی ماہرین نے بھی 8 اگست کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی اسمبلی توڑنےکے لیے 9 اور 10 اگست پر بھی غور کیا گیا تھا۔

قانونی ماہرین کے مطابق سمری پر صدر منظوری نہ دے تو اسمبلی 48 گھنٹے بعد تحلیل ہو جائے گی۔

خیال رہےکہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.