پرویز خٹک کی سربراہی میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان، محمود خان بھی شامل

15

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں خیبرپختونخوا میں باضابطہ طور پر نئی سیاسی جماعت ’پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز‘ بنانے کا اعلان کردیا گیا، جس میں سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے اہم نام شامل ہیں۔

پرویز خٹک کی نئی سیاسی جماعت کو 57 اراکین کی حمایت حاصل ہے جن میں خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی شامل ہیں۔

پارٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئی پارٹی میں شامل رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کو قرار دیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کو نہ صرف عوام بلکہ ان کی پارٹی کی قیادت نے بھی مسترد کردیا اور سانحہ 9 مئی کے واقعات پر ان محب وطن سیاستدانوں نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا نجی ہوٹل میں اجلاس ہوا جہاں سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ، سابق وزیر ضیااللہ بنگش، سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی بھی شامل تھے۔

پشاور سے سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی، ڈیری اسمٰعیل خان سے سابق ارکان قومی اسمبلی یعقوب شیخ، آغاز اکرم گنڈاپور، مالاکنڈ سے پیر مصور شاہ، مانسہرہ سے سابق رکن قومی اسمبلی صالح محمد نے نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

نئی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں پشاور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزداہ فرید صلاح الدین، سوات سے سابق رکن صوبائی اسمبلی محب اللہ خان، ڈی آئی خان ڈویژن سے عرفان کنڈی، رمضان شوری، ہزارہ سے اورنگزیب اور مفتی عبید جبکہ کوہاٹ سے عتیق ہادی اور دیگر شامل ہیں۔

سابق ایم پی ایز ملک واجد علی،ارباب وسیم حیات بھی پرویز خٹک کے قافلے میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں سابق صوبائی وزرا قلندرلودھی، ہشام انعام اللہ، ارباب جہانداد، ابراہم خٹک، سابق اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اسیہ اسد، سومی فلک ناز آسیہ خٹک، اکرام اللہ گنڈاپور، سابق وزرا ویلسن وزیر، غزن جمال، احمد حسین شاہ احتشام اکبر، صالح محمد، فرید صلاح الدین، پیر فدا محمد تاج محمد خان،عزیز اللہ خان گران، فضل مولا، مصویر خان، محمد دیدار، سید عبدالغفار، سابق ایم این ایز عمران خٹک، صالح محمد، ندیم خیال، وزیرزادہ محیب اللہ ، محمد اقبال خان، انور زیب خان، ظہور شاکر، شیر اکبر خان بھی پرویز خٹک کے قافلے میں شامل ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.