آصف زرداری کا نواز شریف سے ملاقاتوں کے بعد لاہور میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ

81

لاہور کے سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت، دبئی میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقاتوں کے بعد آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے اور چند روز یہاں ہی قیام کریں گے۔

آصف علی زرداری کا استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کا امکان ہے، جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کا بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.