مسلم لیگ ن کا پنجاب میں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

298

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے باقاعدہ انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج سے مسلم لیگ ن پنجاب بھر میں انتخابی مہم کا آغاز کر رہی ہے، انتخابی عمل کو بھرپور طریقے سے آگے لیکر چلیں گے، ہر حلقے میں ن لیگ کا امیدوار موجود ہوگا، صوبائی کے 297 اور قومی اسمبلی کے 146 تمام حلقوں میں ن لیگی امیدوار میدان میں اتریں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اس وقت پارٹی یوسی لیول تک منظم ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ بڑی ہی محدود ہوگی، ہم مخلص کارکنوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، شیر کا نشان ہر حلقے میں موجود ہو گا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی خالق جماعت ہے، ن لیگ نے پاکستان کو ہر بحران سے نکالا، 1998 میں ملک کو ناقابل تسخیر بنایا گیا، پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا تھا ایک سازش کے نتیجے میں نوازشریف کو سزا دی گئی، 2013 میں ملک میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نوازشریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کو ختم کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سازش کے تحت جماعت کو اور نوازشریف کو سزا دی گئی، پھر ایک فتنے نے ملک کی سیاست کو تقسیم کیا، اس شخص نے ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کیا، وہ فتنہ ملک کے دفاع پر حملہ آور ہوا، گزشتہ 4 سال ترقی کا عمل رکا رہا، 4 سال تک چھوڑوں گا نہیں، چور ڈاکو پر کام ہوا، انتقامی سیاست میں جھوٹے مقدمات بنائے گئے، بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں پہنچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کو بری طرح مجروح کیا گیا، پاکستان کو ڈیفالٹ کے قریب تک پہنچا دیا گیا تھا، ڈیفالٹ ہمارے سر پر لٹک رہا تھا ہم اس سے اب محفوظ ہیں، ہم نے ملک کو ایسے بحران سے بچایا جو ہمارے وجود کو لے ڈوبتا، وعدہ کرتے ہیں اس الیکشن میں کامیابی کے بعد ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ غریب آدمی کی زندگی مشکل ہوچکی ہے، ہم آسان کریں گے، ہم اس ملک میں رواداری کو فروغ دیں گے، اس میں کوئی شک نہیں اس وقت ملک بحرانی کیفیت میں ہے، 2013 میں عوام نے ہم پر اعتماد کیا، ہم پوری طرح پرامید ہیں اس مرتبہ بھی عوام یقیناً ہم پر اعتماد کریں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے خلاف سازشیں ہوئیں، اس بار کوئی سازش نہیں ہوگی، پاکستان مسلم لیگ ن بطور جماعت انتقام اور نفرت پر یقین نہیں رکھتی، ہماری ترجیح ملک کی ترقی، بحران کا خاتمہ اور عوام کی خوشحالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی تقسیم کو ختم کرنا ہماری ترجیح ہے، 9 مئی کے واقعات پر جو کارروائی ہو رہی ہے وہ انتقامی کارروائی نہیں ہے، جناح ہاؤس کو جو آگ لگائی گئی کیا یہ کوئی خود ساختہ معاملہ ہے؟ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، جس جتھے، شرپسندوں نے یہ سرکشی کی ملک کے مروجہ قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تقریر کرتے رہے میری گرفتاری ریڈ لائن ہوگی، یہ سارا چیئرمین پی ٹی آئی کا کیا دھرا ہے، یہ کسی نے نہیں کرایا، جو ہوا انہوں نے خود کرایا ہے، ان کو خود کیسز کا سامنا کرنا چاہیے

Leave A Reply

Your email address will not be published.