پنجاب میں کالج اور یونیورسٹیزمزید 2 روز کیلئے بند

459

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہرون کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں کالج اور یونیورسٹیز کو مزید 2 روز کیلئے بندکر دیا گیا ہے۔

نگران حکومت نے کالجز اور یونیورسٹیز کو مزید 2 روز کیلئے بند کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں شر پسند عناصر کے خلاف زیر و ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ میانوالی میں امن عامہ کو قائم رکھنے کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔

اجلاس میں پنجاب بھر کے کالجز او ریونیورسٹیز دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل کالجزکھلے رہیں گے،اسکول بند یا کھلے رکھنےکا فیصلہ آج رات ہوگا۔

اجلاس میں حساس مقامات کی سکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، شرپسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہوں گے۔

اجلاس میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں املاک کو نقصانات پہنچنے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ریاست پر حملہ آور ہر شر پسند کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کیلئے اقدام کرینگے۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب نے ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملوں سے متعلق بریفنگ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.