گرفتاری کا دعویٰ، اصل نیت اغواء اور قتل کی ہے: عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے ان کی گرفتاری کا مقصد عدالتوں می پیشی نہیں، اصل نیت اغوا اور قتل کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنسو گیس اور آبی توپوں کے بعد اب یہ سیدھی فائرنگ پر اتر آئے ہیں۔کل شام میں نے ضمانتی بانڈ بھی مہیا کیا مگر ڈی آئی جی نے وصول تک کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی بدنیتی اور ناپاک عزائم میں کسی قسم کا ابہام باقی نہیں۔
javascript:false
انہوں نے کہا کہ جو نیوٹرل ہونے کے دعوے دار ہیں، کیا یہی نیوٹرل ہونا ہے کہ رینجرز نہتے کارکنان اور مقبول ترین سیاسی جماعت کے رہنماوں کے مقابلے پر اتر آئے ہیں جبکہ ان کا لیڈر غیر قانونی وارنٹس کا سامنا کر رہا ہے حالانکہ کیس پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ دوسری جانب مجرموں کے گروہ پر مشتمل حکومت اہم ترین رہنما کو اغوا اور قتل کرنا چاہتی ہے۔