مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کوپارٹی عہدے سے برخاست کردیا

354

مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کوپارٹی عہدے سے برخاست کردیا۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق پرویزالٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے اور ان کے مقرر لوگوں کے پارٹی عہدے بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین نے 16 جنوری کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور یہ نوٹس پرویزالٰہی کو 26 جنوری کو لاہورمیں غیرآئینی اجلاس بلانےپردیاگیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرویزالٰہی کو آئندہ مسلم لیگ (ق) کا نام استعمال کرنے سےمنع کردیاگیا ہے۔

پارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک نے بھی پرویزالٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کرنےکی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پرویزالٰہی کے درمیان آج اہم ملاقات ہونی ہے جس میں مسلم لیگ ق کوپی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حوالے سے فیصلے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.