سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی،5مبینہ دہشت گرد گرفتار

417

لاہور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کے5 مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے خفیہ اطلاعات پر صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 21 آپریشنز کیے گئے جس میں 22 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں میں انعام الحق‘ مسکین اللہ‘واحد خان‘ شیر نقیب اورشاہ ولی شامل ہیں‘ان کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔دہشت گرودوں کے قبضہ سے ایک آئی ای ڈی بم‘ دھماکہ خیز 510 گرام، سیفٹی فیوز وائر 2.1 فٹ، پرائما کارڈ 6 فٹ،2 عدددستی بم‘ایک الیکٹرک سرکٹ‘ایک الیکٹرک بٹن‘2 ڈیٹونیٹر ز‘ الیکٹرک وائر 3 فٹ، بیٹری ایک عدد‘ کالعدم تنظیم کی 05 کتابیں اور ایک رسید بک، 2 موبائل فونز اورنقدی 17,230روپیبرآمد کئے گئے ہیں‘

دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات،دہشتگردانہ کاروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔

پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف لاہور، گوجرانوالہ اور ساہیوال میں 4 مقدمات درج کر کے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہاکہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے 526 کومبنگ آپریشنزکیے گئے‘ ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 21227 افراد کو چیک کیا گیا، 130 مشتبہ افراد کو گرفتا‘ 82 ایف آئی آر درج اور27 بازیابیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑے جائے گی‘ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر کال کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.