‘عوام گئ بھاڑ میں’: شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے چینی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

324

لاہور: چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے چینی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب زون ذکا اشرف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شوگر انڈسٹری دیوالیہ پن کی طرف جارہی ہے اس لیے چینی کی قیمت بڑھے گی تو کسان کو فائدہ ہوگا جب کہ اضافی چینی فوری برآمد کرنا چاہیے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ کسان کو 300 روپے من ادائیگی تب ہو گی جب چینی کی قیمت بڑھے گی، چینی اگر باہر سے منگوائیں تو 170 روپے کلو پڑے گی، اس وقت چینی سرپلس ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ پہلی بار ہوا ہے کہ آٹا چینی سے مہنگا ہو گیا، مطلب پالیسیاں درست نہیں، آٹاسستا اور چینی مہنگی ہونی چاہیے اس کا استعمال بھی کم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.