موسمیاتی اثرات کی تباہی جاری رہی توکوئی ملک سنگین اثرات سے بچ نہیں سکےگا: وزیراعظم

345

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ موسمیاتی اثرات کی تباہی جاری رہی تو کوئی بھی ملک سنگین اثرات سے بچ نہیں سکےگا، موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں وزیراعظم شہباز شریف اور ناروے کے وزيراعظم کی مشترکہ صدارت میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس ہوئی۔

وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی مشکلات سےآگاہ کیا۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاکھوں سیلاب متاثرین کو سردیوں میں گرم کپڑوں کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں آج بھی پانی کھڑا ہے، سیلاب سے نقصانات کا تازہ ترین اندازہ 30 ارب ڈالر ہے ، تعاون کرنے پر عالمی ادارہ صحت اور دیگر کے شکر گزار ہیں۔

کانفرنس کے موقع پر وزیرا‏عظم سے مختلف ملکوں اور اداروں کے سربراہوں نے ملاقات کی۔

شہباز شریف سے اسپین، نائیجر،ایسٹونیا، کویت ، بحرین ، تاجکستان ، عراق ، انڈونیشیا اور لبنان کے قائدین نے الگ الگ ملاقات کی۔

ان کے علاوہ کمشنریورپی یونین اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سمیت آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا سے بھی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.