’ارشد شریف کی کار سے فائرنگ کی گئی‘،کینیا پولیس نے مؤقف بدل لیا

266

کینیا کی پولیس نے ارشد شریف کی موت پر مؤقف بدل لیا اور اب دعویٰ کیا ہےکہ ارشد شریف کی گاڑی روکنے والے اہل کاروں پر پہلے فائرنگ کی گئی جس سے ایک کانسٹیبل زخمی ہوا جب کہ جوابی فائرنگ میں ارشد شریف کی موت واقع ہوئی۔

اس سے پہلے کینیا پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ارشد شریف کی کار نہ روکے جانے پرفائرنگ کی گئی تھی۔
کینین میڈیا کے مطابق واقعےکے دن ارشد شریف اور خرم احمد نے ‎نیروبی سے کچھ دور کاموکورو میں واقع انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں وقت گزارا تھا، کمپلیکس میں شوٹنگ رینج نشانہ بازی کے شوقین افراد میں مقبول ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی چلانے والے ڈرائیور خرم احمد نے 26 کلومیٹر دورٹنگا میں مقیم پاکستانی نقاراحمد کو فون کیا، نقار احمد نے خرم احمد کو گاڑی اپنے گھرکی طرف لانے کا کہا، جب گاڑی نقاراحمد کے گھرپہنچی اس وقت تک ارشد شریف انتقال کرچکے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ‎جس کارکی چوری کی اطلاع پرروڈ بلاک کیا گیا وہ اور ارشد شریف کی کار کی کمپنی مختلف تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.