شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،4 دہشتگرد ہلاک

214

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.