این اے 237 ملیر میں پیپلزپارٹی کے حکیم بلوچ کے ہاتھوں عمران خان کوشکست، 7 میں سے واحد نشست پر ناکام

348

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کو 7 حلقوں میں سے ایک ہی نشست پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ این اے 237 ملیر میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ سے ہار گئے۔

این اے 237 کراچی ملیر 2 کے تمام 194 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 22493 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 10 ہزار 74 ووٹوں کے مارجن سے شکست ہوئی۔

خیال رہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں میں سے اب تک کے نتائج کے مطابق 5 پر کامیاب ہوگئے ہیں اور ایک نشست پر انہیں واضح برتری حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.