عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں داخلے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا جائےگا

329

لاہور: مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں داخلے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا جائےگا۔

ایک بیان میں مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن پنجاب رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ لے چکا ہے، رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک مؤثر ہیں۔

مشیرداخلہ پنجاب نے آئی جی کو ہدایت کی ہےکہ گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے اور قانون کے مطابق رانا ثنااللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.