اسٹیٹ بینک نے اعلامیے میں کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 4 ارب ڈالر قرضوں کی مد میں ادا کیے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق تین عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو 4 ارب ڈالر دیں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک ایک ارب 50 کروڑ ڈالر، ورلڈ بینک ایک سے 2 ارب ڈالر اور ایشین انفراسٹرکچر انویسمنٹ بینک 50 کروڑ ڈالر دےگا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک 25 اکتوبر کو قرض منظوری کے لیے اجلاس منعقد کرے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 4 ارب ڈالر قرضوں کی مد میں ادا کیے ہیں جبکہ اکتوبرکے 10 روز میں 60 کروڑ ڈالر قرض میں ادا کیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روپے کو مضبوط کرنے کیلئے مارکیٹ میں ڈالر نہیں بیچے ہیں، سخت اقدامات اور قیاس آرائیوں میں کمی سے روپے کی قدرمضبوط ہوئی ہے۔