سارہ انعام اسلام آباد میں سپردخاک، والد کا فوری انصاف کا مطالبہ

259

گزشتہ ہفتے سینیئرصحافی ایازامیر کے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والی اس کی بیوی سارہ انعام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سپردخاک کردیاگیا۔

سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچے تو شہزاد ٹاؤن میں مقتولہ کی نمازہ جنازہ اداکی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں سارہ کے والد کا کہنا تھاکہ بیٹی کو انتہائی ناز پیار سے پالا، انتہائی لائق اور ملنسار تھی، شاہ نوازجیسے ملزمان لائق اور اچھا کمانے والی لڑکیوں کو اپنی باتوں میں بہلا لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ فوری انصاف چاہیے، تمام شواہد موجود ہیں، انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.