ملکی زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

354

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ستمبر تک 14 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ستمبر تک 8 ارب 34 کروڑ ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.72 ارب ڈالر رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.