عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے : مراد سعید کادعویٰ

238

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے دعویٰ کیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں مراد سعیدکا کہنا تھا کہ اپنی خودداری مانگنےکی جسارت کی قیمت چکانے کا وقت آگیا ہے۔

مراد سعید نے پی ٹی آئی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی خاطر نکلیں۔

خیال رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔

عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند، گرفتاری کا امکان

ذرائع کے مطابق عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا اور صرف عمران خان کےقریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلےکی اجازت ہے۔

پولیس کی اضافی نفری اور ایف سی اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی اسی چوک پر جمع ہیں۔

عمران خان کیخلاف پولیس کے اعلیٰ افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

Leave A Reply

Your email address will not be published.