ملک میں ایک ہفتےکےدوران 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ،پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

248

ملک میں ایک ہفتےکےدوران 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار  بنیادوں پر مہنگائی مزید 0.01 فیصد بڑھ گئی، ایک ہفتے میں 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،حالیہ ہفتے برائلر مرغی 12 روپے20 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، آلو 2 روپے 54 پیسے، باسمتی چاول ایک روپے 35 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق لہسن 2 روپے 51 پیسے، دال مونگ 1 روپے 22 پیسے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے 67 پیسے، مٹن 3 روپے 33 پیسے ، بیف ایک روپے 75 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

حالیہ ہفتے دال مسور، دال ماش،  پیاز اور  گھی بھی مہنگاہوا  جبکہ ایک ہفتے میں پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ٹماٹر  22  روپے 6 پیسے، دال چنا ایک روپے 48 پیسے، ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر  11 روپے 51 پیسے سستا ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.