شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ اللہ نہ کرےکہ حالات ایسے ہوں لیکن ہم سری لنکا کے حالات کی طرف جا رہے ہيں

298

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ اللہ نہ کرےکہ حالات ایسے ہوں لیکن ہم سری لنکا کے حالات کی طرف جا رہے ہيں۔

ملتان میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک سے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا گیا، پاکستان کی معیشت اس وقت شدید دباؤ میں ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی سمت درست کریں، نوٹوں کی سیاست پاکستان کو اس نہج پر لے آئی ہے، پاکستانیوں شعور سےکام لو جو گھرانے 5 ہزار روپے پر اپنا ضمیر فروخت کریں گے وہ 5 ہزار کتنے دن چلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جو حالات ہیں یہ گزشتہ 40 سال کا نتیجہ ہے، اللہ نہ کرے ایسے حالات ہوں لیکن ہم سری لنکا جیسےحالات کی جانب جا رہےہیں، عمران خان نے قوم کو ان حالات سے آگاہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.