پنجاب حکومت نے عید الاضحی پر صفائی کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا

198

لاہور :پنجاب حکومت نے عید الاضحی پر صفائی کے انتظامات کی موثر مانیٹرنگ کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی سربراہی اور انکے دفتر میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سیکریٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عید سے ایک روز قبل کنٹرول روم مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا جو عید کے تینوں روز چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کنٹرول روم کے لیے 103افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔سیکرٹری بلدیات نے مزید کہا کہ کنٹرول روم تین شفٹوں میں کام کرے گا، پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک، دوسری 5سے رات 9 بجے تک اور تیسری شفٹ رات 1سے صبح 9 بجے تک کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم صوبہ بھر میں جاری صفائی مہم کی نگرانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے کنٹرول روم کے ان نمبرز پر شکایات بھی درج کروا سکتے ہیں:042- 99214834,99214838,99214840 سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ شہری شکایات کی صورت میں متعلقہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن 1139 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات نے صوبہ بھر میں ضلع کی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدائت کی ہے اور وہ بھی 24 گھنٹے کام کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.