خواجہ سلمان نے ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
لاہور: صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی میں منعقدہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی،ڈاکٹرعامر،آئی پی ایچ سے افسران اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے جویریہ حیات اور منیب احمدنے شرکت کی۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو اجلاس کے دوران ڈینگی کی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کومسلسل مانیٹرکررہے ہیں۔پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ابھی تک ڈینگی کے 6کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے 6مریضوں کا تعلق ضلع لاہورسے ہے۔پنجاب بھرسے ابھی ڈینگی کے166کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔لاہورسے ابھی تک ڈینگی کے 84کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔ابھی تک راولپنڈی سے 14،فیصل آباد سے 12اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے 7 مریض سامنے آچکے ہیں۔پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 14مریض داخل ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے بتایاکہ لاہورکے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے7مریض زیرعلاج ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں میں سے کوئی بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے۔
جنوری سے ابھی تک پنجاب میں ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 4202بسترمختص کئے گئے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے 14بستروں پر ڈینگی کے مریض زیرعلاج ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے داخل مریضوں میں سے 2سسپیکٹڈ،4پروب ایبل اور8کنفرم ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں ڈینگی کے رپورٹ ہونے والے کیسزسے متعلق علاقہ جات میں سرویلنس سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔فیلڈ سٹاف کے ساتھ خودجاکرہاٹ سپاٹس پرانسدادی سرگرمیوں کی نگرانی کروں گا۔محکمہ صحت کے تمام افسران کو ڈینگی کی صورتحال بارے الرٹ کررہاہوں۔محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ عوام بھی اپنے گھروں کی صفائی ستھرائی کویقینی بناکرڈینگی کے خاتمہ کیلئے کرداراداکریں۔ہمیں لاہورمیں ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام ترتوانائیاں استعمال کرنی ہوں گی۔گزشتہ روزپنجاب بھرمیں عوام میں ڈینگی سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے اینٹی ڈینگی ڈے منایاگیاہے-