اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ اسلام آباد نے1995 سے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کو مطلوب قتل کا مفرور ملزم راولپنڈی سے گرفتار کرلیا

245

 اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد زون  نے کارروائی کرتے ہوئے 1995 سے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کو مطلوب قتل کا مفرور ملزم راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم بشارت میرپور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے،بشارت پر 1995 میں ویلز برطانیہ میں ایک ایشیائی شہری کے قتل کا الزام ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم قتل کرنے کے بعد برطانیہ سے فرار ہو کر پاکستان پہنچا تھا،اور یہاں آکر  اپنی شناخت ضمیر علی سے تبدیل کر لی تھی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کا آپریشن برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون سے کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.