WHO نے پاکستان کو منکی پاکس پی سی آر ٹیسٹ کٹس فراہم کردیں

280

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس پی سی آر ٹیسٹ کٹس فراہم کردیں۔

عالمی ادارہ صحت نے قومی ادارہ برائےصحت اسلام آبادکو منکی پاکس ٹیسٹ کٹس فراہم  کی ہیں جب کہ 300 کٹس آج محکمہ صحت سندھ کو دی گئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہےکہ ڈبلیو ایچ او سے حاصل کٹس کراچی کے تین اسپتالوں کو دیں گے جن میں سول اسپتال کراچی اور ڈاؤ اوجھا اسپتال کو بھی 100،100 کٹس دی جائیں گی۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق ابھی تک پاکستان  میں منکی  پاکس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.