سندھ بھر میں 2 روز میں 936 سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے

281

سندھ بھر میں 2 روز میں 936 سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے- محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں ہیٹ اسٹروک سے اب تک 2 ہزار 328 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کے سب سے زیادہ 637 کیسز شکارپور میں رپورٹ ہوئے جبکہ 347 افراد دادو میں ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ کراچی میں 395 افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر اسپتال پہنچے، شہر قائد کے ضلع غربی، کیماڑی اور کورنگی میں کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.