جمائمہ نے صارفین کو اپنے نام سے موجود جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا

49

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے  صارفین کو اپنے نام سے موجود جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا۔

 جمائمہ گولڈ سمتھ نے واضح کیا ہے کہ ان کا  ٹک ٹاک پر کوئی ذاتی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے،ان کے نام سے موجود اکاؤنٹ جعلی ہے۔

ایکس ( ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے جمائمہ نے اپنے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔

جمائمہ کے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 2 لاکھ68 ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں جبکہ 34 لاکھ سے زائد لائیکس بھی ہیں۔

جمائمہ کا جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ چلانے والے صارف نے اکاؤنٹ پر جمائمہ کی 400 سے زائد ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ جمائمہ کے سابقہ شوہر اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا تھا جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فالو کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.