نجیبہ کے ساتھ وائرل ویڈیوز پر مداحوں کو تجسس، فیروز خان کا ردعمل آگیا

51

پاکستانی اداکار فیروز خان نے اداکارہ نجیبہ فیض کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں اپنی دوست قرار دیا ہے۔

فیروز خان اور اداکارہ نجیبہ فیض کے معاملے کا سلسلہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک اسکرین شاٹ سے شروع ہوا جس میں ایک مداح نے اداکار سے کہا ‘آپ کو نہیں لگتا کہ اب آگے بڑھ جانا چاہیے اور ایک نئی انسان کے ساتھ زندگی کی شروعات کرنی چاہیے؟‘

مداح کے سوال پر فیروز خان نے جواب دیا تھا کہ ‘ ‘سفر بہت پہلے شروع ہوا تھا، مجھے وہ شخص آخر کار مل گیا ہے، دیکھتے ہیں میں آگے کیا کرتا ہوں’۔

بعد ازاں اداکار نے جنگ ویب کو تصدیق کی تھی کہ وہ حقیقتاً دوسری شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہیں اور وہ ایک دو نہیں بلکہ اس سے زائد شادیوں کے حق میں ہیں۔

اس کے بعد فیروز اور نجیبہ کی سوشل میڈیا پر سیروتفریح کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں دونوں کو کہیں ایک ہی بیگ پکڑے گھومتے پھرتے دیکھا گیا تو کہیں نجیبہ فیروز کیلئے لفٹ کا دروازہ پکڑے دیکھی گئیں۔

ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے فیروز کے تبصرے سے ملاکر نجیبہ کو ان کی نئی محبت تو کہیں ان کی زندگی کا آنے والا ساتھی قرار دیا تھا۔

تاہم اب اس معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے فیروز خان نے اپنے اور نجیبہ فیص کے رشتے کو دوستی کا نام دیا ہے۔

حال ہی میں نجیبہ فیض نےاپنی اور فیروز کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ  ’صرف وہ لوگ جو بہت دور جانے کا خطرہ مول لے سکتے ہوں ممکنہ طور پر جان سکتے ہیں کہ وہ کتنی دور جاسکتے ہیں‘۔

اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے فیروز نے دوست  لکھا تاہم اب بھی فیروز کے مداح یہ ماننے کو تیار نہیں کہ اداکار اور میزبان واداکارہ نجیبہ کے درمیان رشتہ صرف دوستی کا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.