جامعہ پنجاب کے ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ میں فلم John کی سٹار کاسٹ سے تقریب ملاقات کا انعقاد

79

جامعہ پنجاب کے ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ میں فلم John کی سٹار کاسٹ سے تقریب ملاقات کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں فلم کے ہیرو عاشر وجاہت ،فلم کی ہیروئین رومیسہ خان اور مشہور وی لا گر رضا سمو نے شرکت کی۔ اداکاروں نے طلباء سے اپنی نئی فلم JOHN کے بارے میں بات چیت کی۔

چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر اور ڈاکٹر ثوبیہ عابد نے طلباء کے ہمراہ مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو اپنے فلم سٹوڈنٹس کے انڈسٹری میں کریئر کے حوالے سے راہنمائی کا کہا ۔ تمام اداکاروں نے نوجوان فلم ڈائریکٹر بابر علی کی لکھی ہوئی اور ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کام کرنے کے اپنے تجربے کو بیان کیا ۔

رضا سومو نے بتا یا کہ کہانی بہت منفرد اور سادہ ہے اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے اس فلم میں محنت کی ہے ۔ عاشر وجاہت کی بطور ہیرو یہ پہلی فلم ہے انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی اور اپنے کردار سے وہ بہت مطمئن ہیں اور پر امید ہیں کہ فلم سینما گھروں میں اچھا بزنس کرے گی ساتھ ہی فلم کے دوران ہونے والے پر مزاح واقعات کا بھی ذکر کیا ۔

ہیروئین رومیسہ خان نے اپنے سوشل میڈیا سے فلم تک کے سفر کو بیان کیا اور اس پہلی فلم میں کام کرنے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا اور بتایا کہ کس محنت کے ساتھ انہوں نے اس فلم میں اپنے کردار کو نبھایا۔ طلباء نے مہمان اداکاروں سے مختلف سوالات کئے۔

طلباءاور اساتذہ نے فلم کا ٹریلر بھی دیکھا اور پوری کاسٹ کو فلم کے متعلق اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آخر میں مہمانوں کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.