اداکارہ اشنا شاہ نے آئی فون 15 خریدنے کیلئے اہم چیز بیچنے کی آفر کر دی

103

آئی فون 15 کی قیمت جان کر اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے کیا گیا دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

امریکی موبائل کمپنی ایپل آئی فون ہمیشہ سے ہی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے اس کے فیچرز، موبائل کا ڈھانچہ اور کیمرے کا زبردست معیار سب سے زیادہ پسند کیے جانے کی وجہ ہے جب کہ فون کی سکیورٹی سے بھی لوگ مطمئن ہوتے ہیں۔

پاکستان میں آئی فون 15 کی قیمت تقریباً 4 لاکھ کے قریب ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس کا افتتاح تقریباً دو ماہ بعد ہوگا۔

آئی فون کالے، نیلے، سفید، ہرے، گولڈن رنگ میں تو تھا ہی لیکن آئی فون کی نئی سیزیز میں ایک اور رنگ شامل کیا گیا ہے جس کے بعد آئی فون 15 نارنجی رنگ میں بھی دستیاب ہوگا جو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اداکار اشنا شاہ ، جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے طنز و مزاح سے بھرپور تبصروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے ایک اور دلچسپ تبصرہ کیا۔

اشنا شاہ نے سوشل اکاؤنٹ پر سٹوری لگائی جس میں اداکارہ نے مضحکہ خیز انداز میں آئی فون 15 کی تصویر کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘گزشتہ آئی فون (آئی فون 14) کے لیے میں نے اپنا گردہ بیچا تھا، کیا اب کسی کو تِلی کی ضرورت ہے؟ کیا میں وہ فروخت کرسکتی ہوں؟،

Leave A Reply

Your email address will not be published.