83 سالہ ہالی ووڈ اداکار کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش متوقع

188

لاس اینجس: ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم گاڈ فادر میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ایل پچینو اپنی 29 سالہ گرل فرینڈ نور الفلاح کے ساتھ اپنے چوتھے بچے کی پیدائش کی توقع کررہے ہیں۔

امریکہ میں قائم میڈیا ہاؤس پیج 6 کے مطابق نور پہلے آٹھ ماہ کی حاملہ ہیں جبکہ 83 سالہ ایل پچینو کے پہلے ہی دو سابق گرل فرینڈز سے 3 بالغ بچے ہیں؛ 22 سالہ جڑواں بچے اور ایک 33 سالہ بیٹی جولی میری۔

ایل پچینو اور نور الفلاح کی یہ پہلی اولاد متوقع ہے۔ اس سے قبل نور الفلاح رولنگ اسٹونز بینڈ کے گلوکار مک جیگر کے ساتھ تعلقات استوار کر چکی ہیں۔

نور اور ایل پچینو کے درمیان رومانس کی خبریں اپریل 2022 میں سامنے آئی تھیں جب دونوں کو ایک ساتھ کسی ریستوران میں کھانا کھاتے دیکھا گیا تھا جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق وہ کورونا وبا کے بعد سے ہی خفیہ طور پر ڈیٹنگ کر رہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.