معروف بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

98

بھارت کے معروف موسیقار وگلوکار  بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری کا انتقال بھارت کے  کریٹی کیئر اسپتال میں آج ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی کو   ایک ماہ قبل  صحت کے مختلف مسائل کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد انھیں 2 روز قبل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا لیکن گزشتہ روز طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں دوبارہ اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو  سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.