بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نئی فلم میں ٹرپل رول کریں گے، فلم میں ایک دو نئی بلکہ 10 اداکاراؤں کو کاسٹ کیا جائے گا

383

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نئی فلم میں ٹرپل رول کریں گے اور اس فلم میں  ایک دو نئی بلکہ 10 اداکاراؤں کو کاسٹ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بات جب سلمان کی جائے تو ان کی ہر فلم میں مداحوں کو کچھ منفرد دیکھنے کی امید ہوتی ہے، اسی کے چلتے اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ بالی وڈ کے بھائی جان 2005 کی مشہور فلم ‘No Entry’ کے سیکوئل No Entry Mein Entry میں ٹرپل رول نبھائیں گے۔

اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں 10 اداکارائیں بھی کاسٹ کی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق 10 اداکاراؤں کو کاسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ فلم نو انٹری میں سلمان خان کے  ہمراہ مرکزی کردار  نبھانے والے فردین خان اور انیل کپور بھی اس سیکوئل میں ٹرپل رول کرتے نظر آئیں گے۔

 2012 میں نو انٹری کے سیکوئل کی تصدیق ہوگئی تھی تاہم اب پروڈیوسرز کی جانب سے  فلم کی کاسٹ اور شوٹ کے بارے میں پیشرفت سامنے آئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.