بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کو فلم ’کھلاڑی‘ نے پہچان دی

179

بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کو فلم ’کھلاڑی‘ نے پہچان دی جس کا اعتراف خود اکشے کمار نے بھی کیا۔

1992 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم اکشے کے کیریئر کی تیسری فلم تھی، جس کی ڈائریکشن ہدایتکار بھائیوں عباس علی بھائی برماوالا اور مستان علی بھائی برماوالا نے دی تھی۔

واضح رہے کہ ان بھائیوں کو فلم نگری میں عباس مستان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 

فلم ’کھلاڑی‘ کی ریلیز کو 30 برس مکمل ہونے پر عباس-مستان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا گیا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ تین دہائیوں قبل ہم نے یہ کام کیا تھا اور ہم مشکور ہیں کہ ہمیں ’کھلاڑی‘ کی صورت میں پہلی کامیابی ملی تھی۔

عباس مستان نے 30 برس قبل کامیاب ہونے والی اس فلم پر فلم کے عملے اور کاسٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

اس پر اکشے کمار نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جواب تحریر کیا کہ ’’عباس مستان جی مجھے پہلی کامیابی اور ’کھلاڑی‘ کا نام دینے کا شکریہ، جو آج بھی میرے ساتھ ہے۔‘‘

خیال رہے کہ فلم میں اکشے کمار کے ساتھ عائشہ جھلکا نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیپک تجوری، صبیحہ، آننت مہادیون، جانی لیور، پریم چوپڑا اور شکتی کپور نے بھی کام کیا۔ 

واضح رہے کہ یہ عباس مستان کی پہلی کامیاب فلم تھی، جبکہ ان کی دیگر کامیاب فلموں میں بازیگر، سولجر، بادشاہ، چوری چوری چُپکے چُپکے، اجنبی، ہمراز، ٹارزن، ریس اور ریس 2 شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.