بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی رکشا چلانے کی ویڈیو وائرل

109

ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی کی رکشا چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی منصور اکبر پینٹ شرٹ اور سر پر ٹوپی پہنے رکشا چلا رہے ہیں۔

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی کا کہناہے کہ رواں ماہ یونیورسٹی سے ریٹائر ہو جاؤں گا، ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن نہیں ملتی،میں لوگوں کو  یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک کے معاشی حالات ابتر ہیں،رکشا چلانے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ منصور اکبر کنڈی گومل یونیورسٹی سمیت 2 جامعات کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں  جبکہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

وائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی منصور اکبر کنڈی 2015 میں بلوچستان یونیورسٹی سے گریڈ 22  میں ریٹائر ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.