کتنے فیصد پاکستانی پڑوسیوں سے گپ بازی کرتے ہیں؟ گیلپ سروے

43

گیلپ پاکستان نے معاشرتی رویوں پر نیا سروے جاری کیا ہے اور یہ سروے پڑوسیوں سے بات چیت کرنے سے متعلق ہے۔

ویسے تو ہر انسان ہی بات کرنے کو پسند کرتا ہے، کوئی اپنے والدین اور گھر والوں سے تو کوئی اپنے دوستوں کی محفل سجا کر خوش گپیاں لگاتا ہے۔

گیلپ پاکستان نے پڑوسیوں سے بات چیت کرنے پر سروے کیا جس میں 67 فیصد پاکستانی پڑوسیوں کے ساتھ گپ لگانے کو تیار ہیں اور جب موقع ملتا ہے تو پڑوسیوں کی خیریت پوچھنے اور بات کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

سروے میں یہ حیران کن بات بھی سامنے آئی کہ 32 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ان کی پڑوسیوں سے ہفتے بھر سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.