ہم اپنے دن کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں؟

214

اگر آپ اپنے دن کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو آپ اپنے دن کا آغاز اچھی عادات سے کریں تاکہ آپ کا پورا دن اچھا گزرے۔

اس حوالے سے ماہرین  کی جانب سے سارا دن اچھا بنانے کے لئے کچھ مثبت عادات تجویز کی جاتی ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آہستہ آہستہ خود میں تبدیلی لا کر منفی عادات کو چھوڑ دیں تو سارا دن ہشاش بشاش گزارا جا سکتا ہے۔

کوشش کریں کے دن کا آغاز کسی اچھی اور صحت مند ورزش سے کریں یا پھر کم از کم 30 منٹ چہل قدمی کریں اور اس دوران ساتھ میں پسندیدہ میوزک بھی سنا جا سکتا ہے۔

صبح کا ناشتہ ایک مکمل غذا ہونا چاہئیے جیسا کہ غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے۔

 اپنی غذا میں کاربز، پروٹین اور فائبرضرور شامل کریں۔

 ناشتے میں مصالحے دار غذائیں نہ کھائیں، اگر آپ صبح میں پھل کھانا پسند کرتے ہیں تو آپ وہ بھی لے سکتے ہیں ۔

صبح کے ناشتے میں چائے یا کافی پر انحصار نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ یہ مشروبات فوراً جگا تو دیتے ہیں مگر ان کا صحت پر منفی اثر مرتب ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میٹھے اور کیفین والے مشروب پینے کی صورت میں نوجوانوں میں ذیابطیس کی شکایت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

 طبی ماہرین کے مطابق صبح سویرے نہانا بے حد ضروری ہے خصوصاً اُن کے لئے جو افراد گھر سے باہر جاتے ہیں، صبح کے اوقات میں ناشتے اور دفتر جانے سے قبل ضرور نہائیں۔

  اس کے ساتھ ساتھ اپنے ناخنوں اور دانتوں کی اچھی طرح سے صفائی لازمی کریں۔

 اچھے لباس کا انتخاب کریں، اس عادت سے آپ خود کو پر اعتماد اور با وقار محسوس کریں گے۔

صبح کا آغاز موبائل سے ہرگز نہ کریں اس عادت کو اپنی زندگی سے نکال دیں کیونکہ اس سے صحت پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

صبح اٹھتے ہی اپنے موبائل پر نیوز فیڈ یا اپنے سوشل میڈیا پیجز کا جائزہ نہ لیں کیوں کہ بیدار ہونے کے فوراً بعد ہی موبائل فون کا استعمال انسانی دماغ، آنکھوں اور صحت کے لئے  بالکل بھی درست نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اگر آپ ان چند عادات کو اپنی زندگی میں شامل کرلیں گے تو آپ صحت مند اور بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.