میکسیکو میں سیکڑوں اڑتے ہوئے پرندے اچانک زمین پر آگرے

228

میکسیکو میں پیلے سَروں والے ‘بلیک برڈز’ سیکڑوں کی تعداد میں اڑتے اڑتے اچانک آسمان سے زمین پر آگرے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  یہ واقعہ میکسیکو کے شمالی شہر چیہواوا میں پیش آیا جہاں آسمان پر اڑتے ہوئے سیکڑوں پرندے اچانک زمین پر آگرے، واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، دیگر ویڈیوز میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں مرے ہوئے پرندوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سیکڑوں پرندوں کے اچانک اس طرح آسمان سےگرکر مرنے سے علاقے میں دہشت پھیل گئی ہے اور مقامی افراد واقعے پر پریشان ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.