انڈونیشیا کا 61 سالہ شخص88 ویں بار شادی کےلڈوکھانےکوتیار

339

انڈونیشیا کے 61 سالہ کان جو 87 بار شادی کا لڈو کھانے کے بعد اب 88 ویں بار شادی کرنے جا رہے ہیں۔

انڈونیشیا کے علاقے ماجالینگکا کے رہائشی کان کو اتنی بار شادیاں کرنے کی وجہ سے علاقے میں ‘Playboy King’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کان آئندہ چند دنوں میں اپنی 86 ویں بیوی جن سے ان کی علیحدگی ہوگئی تھی اب دوبارہ شادی کر رہے ہیں۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کان نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 14 سال کی عمر 16 سالہ لڑکی سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں
28 بیویوں کی موجودگی میں 37 ویں شادی کرنیوالا شخص
151 بچوں، 16 بیویوں کے باوجود 17ویں شادی کے خواہشمند شخص کی کہانی
انہوں نے بتایا کہ شادی کے دو سال بعد میرے برے رویے کا الزام لگاتے ہوئے بیوی نے مجھ سے طلاق لے لی، جس کے بعد کان نے خواتین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے روحانی علم حاصل کیا۔ا ن کا کہنا تھا کہ لیکن میں نے ایسا کچھ نہیں کیا جو ان عورتوں کے لیے اچھا نہیں تھا۔ تاہم میں نے فیصلہ کیا کہ گناہ کرنے کے بجائے میں شادیاں کر لوں۔

کان کی 87 بیویوں اور ان کے بچوں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی، اپنی 88 ویں شادی کی خبر کی وجہ سے کان خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.