29 سال پرانی تباہ حال گاڑی الیکٹرک کار میں تبدیل

260

نیوزی لینڈ کی ایک معمر خاتون نے 29 سال پرانی تباہ حال گاڑی کو الیکٹرک کار میں تبدیل کردیا ۔

63 سالہ روز میری پین وارڈن اپنی تیار کردہ گاڑی کو کافی عرصے سے ساؤتھ آئی لینڈ کی سڑکوں پر چلا رہی ہیں ۔

روزمیری نے اس الیکٹرک گاڑی کو اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر 8 ماہ میں تیار کیا۔

اپنی الیکٹرک کار تیار کرنے کے لیے انہوں نے ایک کباڑ خانے سے 1993 کی ایک گاڑی کی باڈی حاصل کی اور اس کا انجن خود باہر نکالا۔

اس کے بعد نئے گیئر باکس اور الیکٹرک انجن کو گاڑی کا حصہ بنایا جبکہ اس کے فرنٹ اور بیک پر بیٹریوں کو نصب کیا ۔

اس گاڑی کی تیاری پر انہوں نے 24 ہزار ڈالرز (48 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے اور یہ 3 سال سے ان کے پاس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.