اسلام آباد میں ٹریفک جرمانوں میں اضافہ، ون ویلرز کی شامت آگئی

29

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانوں میں اضافہ کردیا گیا۔

وزارت داخلہ نے نئے جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا. جس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکم سے کم جرمانہ 500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل سوار کو 1000روپے، کارپر 1500 روپے جرمانہ ہوگا جبکہ تیز رفتاری پر پی ایس وی وہیکل پر 2000 روپے جرمانہ مقرر کیا گیا۔

تیز رفتاری پر ایچ ٹی وی وہیکل کو 2500 روپے جرمانہ اور کالے شیشوں کے استعمال پر 1500روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر 2000 روپے اور کم عمر ڈرائیور کو 2500 روپے جرمانہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ غیر قانونی پارکنگ پر1000روپے اور ون ویلنگ پر 5000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 1000 روپے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹرکارچلانے پر2000روپے جرمانہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بغیرڈرائیونگ لائسنس ایچ ٹی وی، پی ایس وی وہیکل چلانے پر 8000 روپے جرمانہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.