راولپنڈی: پسندکی شادی پر بھائی نے بہن اور اسکے سسرکو قتل کردیا، بہنوئی زخمی
راولپنڈی میں بھائی نے پسندکی شادی کرنے والی بہن اور اس کے سسر کو قتل کردیا، بہنوئی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں پیش آیا۔
مقتولہ نے عزیز خالد سے پسندکی شادی کی تھی جس پر لڑکی کا بھائی عثمان ناراض تھا۔
ملزم عثمان نے بہن اور اس کے سسرال والوں کو دعوت کے بہانے گھر بلایا اوران پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بہن اور اس کا سسر چل بسا جب کہ بہنوئی عزیز خالد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نےقتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔