سپین : لائیو شو کے دوران خاتون صحافی کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

59

سپین میں خاتون صحافی کو ٹی وی شو کی براہ راست نشریات کے دوران ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

سپین کی خاتون صحافی ایزابالڈو کو میڈرڈ میں ڈکیتی کی واردات کی لائیو رپورٹنگ کے دوران ایک شخص نے ہراساں کیا۔

اس موقع پر سٹوڈیوزمیں موجود میزبان نے صحافی سے ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے اس شخص کو کیمرے میں لانے کا کہا تاہم کیمرے پر بھی ہراساں کرنے والا شخص ڈھٹائی سے مسکراتا رہا۔

ہسپانوی ٹی وی چینل نے ہراسگی واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے، جبکہ لیبر منسٹر کا کہنا ہے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.