لاہور میں غیر ملکی فاسٹ فوڈ چین ہارڈی بھی گیس چوری میں ملوث نکلا، گیس کنکشن منقطع

55

لاہور :سوئی ناردرن نے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں اہم کارروائی کے دوران غیر ملکی فوڈ چین ہارڈی کا گیس کنکشن منقطع کردیا

لاہور کے علاقے ڈیفنس وائے بلاک میں واقعی فوڈ چین ہارڈی کا گیس میٹر ٹیمپر ہونے کی اطلاع پر سوئی ناردرن کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

سوئی ناردرن کی ٹیم فوڈ چین ہارڈی کا گیس میٹر چیک کر رہی ہے / ویڈیو سوئی ناردرن

کارروائی کے بعد ٹیم کی جانب سے میٹر کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا جہاں میٹر کے ساتھ 100 فیصد ٹیمپرنگ ثابت ہوگئی جس کے بعد سوئی ناردرن نے فاسٹ فوڈ چین کا گیس کنکشن منقطع کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.