قصور: تہرے قتل کی اندوہناک واردات کا مرکزی ملزم اور خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار

419

قصور: تہرے قتل کی اندوہناک واردات کا مرکزی ملزم اور خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار۔

قصور: ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس کی کاروائی۔

ٹرپل مرڈر کی واردات میں ملوث انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری جاوید کو گرفتار کر لیا گیا۔

مجرم اشتہاری جاوید نے 9 ماہ قبل نواحی گاؤں گاڑے والا میں تین بھائیوں کو بیہمانہ طریقہ سے قتل کیا تھا۔

ڈی ایس پی سٹی محمد سیف اللہ کی سربراہی اور ایس ایچ او قربان نواز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں

پولیس ٹیموں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا۔

9 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.