قصور: ڈکیتی اور راہزنی کی54سنگین وارداتوں میں ملوث تین خطرناک ڈکیت گینگز کے 11 ارکان گرفتار

378

قصور: ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی کریمنلز کے خلا ف بھرپور کاروائیاں جاری، ڈکیتی اور راہزنی کی54 سنگین وارداتوں میں ملوث تین خطرناک ڈکیت گینگز کے11ارکان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اورجدید اسلحہ برآمد،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے کریمنلز کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی54 سنگین وارداتوں میں ملوث تین خطرناک ڈکیت گینگز کے11ارکان گرفتارکو گرفتار کرلیا گیاہے،

ملزمان کے قبضہ سے نقدی 5لاکھ روپے،13موبائل فونز،12موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد، تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ایس ایچ اومحمد یاسر کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے اعجاز عرف ججی ڈکیت گینگ کے چار ارکان کوگرفتار کیا،ڈکیت گینگ کے قبضہ سے نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے، 5موبائل فونز اور اسلحہ برآمدکیا گیا ہے،

ملزمان نے دوران تفتیش 17سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے ایس ایچ اومحمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث وارث عرف وارثی گینگ کے03 ارکان کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضہ سے نقدی ایک لاکھ روپے،08 موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدکیا گیا ہے،ملزمان نے دوران تفتیش 15سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے ایس ایچ او ملک شمشیر کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے علی رضا عرف گبر ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے نقدی اڑھائی لاکھ روپے، 08موبائل فونز،04 موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد، ملزمان نے دوران تفتیش 22سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.