قصور:مصطفی آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلہ،انتہائی خطرناک دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

344

قصور: تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلہ،انتہائی خطرناک دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔

ڈاکوؤں کے شناخت عبدالحمید اور آصف کے ناموں سے ہوئی۔

گرفتار دونوں ڈاکو قصور کے مختلف تھانوں کو ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

عمران نامی شہری نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ 8 ڈاکو موٹرسائیکل، نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

تھانہ مصطفی آباد پولیس نے فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے وہیگل کے قریب ناکہ بندی کی۔

ڈاکوؤں نے پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی۔

ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہو گئے جن سے چھینی گئی موٹرسائیکل، نقدی رقم، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ملزمان کے ساتھی ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا گیا جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.